کابل: افغان طالبان نے 40 مخالف جنگجوؤں کو وادی پنجشیر میں ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ طالبان مخالف کمانڈراحمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کی سربراہی میں مخالفین کے گروہ کے خلاف پنجشیر میں کارروائی کی گئی۔
افغان طالبان نے کارروائی کے دوران 40 جنگجوؤں کو ہلاک اور 101 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ مرنے والوں میں 3 کمانڈرز بھی شامل ہیں۔
رہائشیوں اورباغی گروپ نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں میں وادی میں تازہ لڑائی شروع ہوئی ہے۔ حکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان فورسز کے ہاتھوں تین کمانڈروں سمیت 40 جنگجو مارے گئے ہیں۔