کراچی کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت پیدا ہونے والے 6 بچے انتقال کرگئے۔
کراچی کے علاقے کالاپل کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچے پیدا ہوئے تھے، تاہم ایک بچہ مردہ پیدا ہوا تھا، جبکہ 5 بچوں کو این آئی سی میں داخل کیا گیا تھا، اب خبر یہ آئی ہے کہ خاتون کے باقی 5 بچے بھی انتقال کر چکے ہیں۔
این آئی سی ایچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصرکے مطابق جناح اسپتال سے پانچ بچوں این آئی سی کے نیونیٹل انسینٹو کیئر (این آئی سی یو) میں داخل کیا گیا تھا جو آج صبح انتقال کرگئے۔ڈاکٹر ناصر کا کہنا تھا کہ بچے پری میچور تھے اوران کا وزن آدھے کلو سے بھی کم تھا، دنیا میں ایسے بچوں کے سروائیو کرنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
واضع رہے گزشتہ شب کالا پل ہزارہ کالونی کی رہائشی خاتون حنا ناظم نے جناح اسپتال میں ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیا تھا، جن میں سے چار بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں جن میں سے ایک بچہ مردہ پیدا ہواتھا۔