کراچی: سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان خاموش معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت صارفین کو بجلی کے بلوں کے ساتھ میونسپل ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
کے ایم سی کے واجبات کی وصولی کیلئے کے الیکٹرک صارفین سے میونسپل ٹیکس کی مد میں سالانہ 3 ارب روپے وصول کرے گی۔
کے الیکٹرک اور کے ایم سی کے درمیان طے پانے والے معاہدہ کے تحت تخمینہ کے مطابق کے الیکٹرک بل کے ذریعے کراچی کے شہریوں کے جیب سے ماہانہ 25 کروڑ اور سالانہ 3 ارب روپے تک نکالے جائینگے۔
معاہدے کے مطابق کراچی کے مجموعی طور پر 24 لاکھ صارفین سے میونسپیل ٹیکس وصول کیا جائے گا، ایک گھر میں ایک سے زائد میٹروں پر بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
مزید یہ کہ کمرشل صارفین اور انڈسٹریل صارفین کو ماہانہ دو سو روپے میونسپل ٹیکس کی صورت میں دینا ہوگا،سات سو سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے دو سو روپے،دو سو یونٹ استعمال کرنے والے کے لیے پچاس روپے,دو سو سے سات سو یونٹ کے لیے ڈیرھ سو روپے میونسپل ٹیکس عائد کر دیا گیاہے۔
کے الیکٹرک اور کے ایم سی میں ٹیکس وصولی معاہدہ کے متعلق شہریوں کو آگاہ کئے بغیر کے الیکٹرک نے بجلی کے بلوں میں خاموشی سے کے ایم سی چارجز لینا