کراچی: لانچ میں دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق

کراچی: کورنگی چشمہ گوٹھ میں لانچ سےتین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ایک ماہی گیر بے ہوشی کی حالت میں ملا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ماہی گیرلانچ کی ٹینکی میں موجود زہریلی گیس سےجاں بحق ہوئے ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔

پولیس کےمطابق 20ماہی گیرایک ہی لانچ میں سمندرمیں گئےتھے۔واقعہ کی مزیدتفتیش جاری ہے۔