کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں ایک بار پھر خوشگوار موسم کی پیشگوئی کردی ہے اور بتایا کہ کہ شہر میں آج شام اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم جزوی ابرآلود رہے گا،اس وقت شہر میں ہوائیں 18 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری زیادہ سے زیادہ درجہ 31 سے 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔