ڈینگی کے باعث مختلف اسپتالوں میں مریضوں کو بلاضرورت پلیٹ لیٹس لگانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔فائل فوٹو
ڈینگی کے باعث مختلف اسپتالوں میں مریضوں کو بلاضرورت پلیٹ لیٹس لگانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔فائل فوٹو

شہر قائد میں ڈینگی مچھر نے ڈیرے ڈال لئے

کراچی : شہر قائد میں ڈینگی مچھر نے ڈیرے ڈال لئے۔ روزانہ سینکڑوں افراد ڈینگی کے وار کا نشانہ بننے کے بعد اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔

کچھ ہی دنوں میں کئی ہزار افراد ڈینگی مچھرسےمتاثر ہو کر بیمار ہوچکے ہیں۔ سرکاری اور نجی اسپتال میں بھی مریضوں کا دباو بڑھتا جا رہا ہے۔ مریضوں کو سب سے زیادہ مشکلات پلیٹلیٹس کے حصول میں ہو رہی ہے۔ طبی ماہرہن کا کہنا ہے کہ صحت مند افراد خون کاعطیہ دیں تاکہ قیمتی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق روزانہ تقریبا دوسو افراد ڈینگی مچھر کا نشانہ بن رہے ہیں تاہم طبی ماہرین کا کہنا کہ ہے متاثرہ مریضوں کی تعداد محکمہ صحت سندھ کے اعدادوشمار سے کئی زیادہ ہے۔ ماہرین نے کہا کہ شہر بھر میں فوری مچھر مار اسپرے مہم شروع کی جائے ورانہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔