سیلاب میں اموات کی تعداد 1545 ہو چکی

اسلام آباد:ملک بھر میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے  اب تک چاروں صوبوں میں 1545 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، 19 لاکھ سے زائد مکانات تباہ ،جبکہ  12 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے

نجی ٹی وی کے مطابق حالیہ بارشوں و سیلاب سے انفراسٹرکچر کی تباہی پرنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )نے یومیہ رپورٹ جاری کردی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 8958 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 13 ہزار سے زائد گھروں کو مکمل نقصان پہنچا، اب تک 11 لاکھ 44 ہزار 787 گھروں کو جزوى طور پر نقصان ہوا، بارشوں اور سیلاب سے7 لاکھ 78ہزار 560گھر مکم طو ر پر تباہ ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں کوٹرى کے مقام پر تاحال درمیانے درجے کا سیلاب ہے، گزشتہ 24گھنٹے میں بارشوں اور سیلاب سے کوئی موت نہیں ہوئی، ملک بھر میں اب تک ہونے والی اموات کی کل تعداد 1545 ہے، 24 گھنٹے میں مزید 10 افراد زخمی ہوئے ،تعداد 12ہزار860 ہوگئی۔