کراچی میں ڈینگی کا پھیلائو۔ اسکولوں میں اسمبلی اور پی ٹی سیشن معطل

کراچی : شہر قائد میں  ڈینگی اور ملیریا کا پھیلاؤ روکنے اوراس سے بچاؤ کیلیے کمشنرکراچی کی جانب سے کراچی کے اسکولوں کے لیے ایس او پیز جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق  کمشنرکراچی محمد اقبال میمن نے ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کیلیے تمام اسکولوں میں اسمبلی اور پی ٹی سیشن معطل کردیا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیزکا اطلاق تمام سرکاری اورنجی اسکولوں پر ہوگا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنرکراچی نے ایک ماہ کیلیے تمام اسکولوں میں اسمبلی اور پی ٹی سیشن پرپابندی لگا دی ہے جب کہ طلبا کوفل آستین کی شرٹس پہن کراسکول آنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکول مستقل بنیادوں پر ڈینگی اورملیریا سے بچاؤ کے اسپرے کرانے کے پابند ہوں گے اور ملیریا اور ڈینگی کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کریں۔