۔کراچی کے عوام نے کے الیکٹرک کی جانب سے صفائی کے نام پر کے ایم سی کیلئے ٹیکس وصول کیے جانے کے خلاف انوکھا احتجاج شروع کر دیا ہے۔ مختلف علاقوں میں شکایات دور کرنے یا بجلی کی مینٹی ننس کے حوالے سے جانے والی کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں کچرا ڈال کر عملے کو کہاجا رہا ہے کہ جب صفائی کے نام پر ٹیکس وصول کرتے ہو تو کچرا بھی اٹھا کر لے جاؤ۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے بجلی بلوں میں کراچی کے شہریوں سے صفائی کے نام پر ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جنہیں کوئی اٹھانے والا نہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب کے الیکٹرک اور کے ایم سی مل کر مستعدی سے ٹیکس وصول کر رہے ہیں تو انہیں صفائی کی ذمہ داری بھی لینی چاہیے ۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری کے الیکٹرک کی گاڑی کو روک کر اس میں کچرہ پھینک رہے ہیں ۔