لڑکی اپنے گائوں کا نام نہیں جانتی تھی جس پر میڈیا نے مشکل سے ورثا کی تلاش کر کے لڑکی کو ماں سے ملوایا۔فائل فوٹو
لڑکی اپنے گائوں کا نام نہیں جانتی تھی جس پر میڈیا نے مشکل سے ورثا کی تلاش کر کے لڑکی کو ماں سے ملوایا۔فائل فوٹو

2005 کے زلزلے میں لاپتہ بچی کی17 سال بعد ماں سے ملاقات

مظفرآباد: 2005 کے زلزلے میں لاپتہ ہونے والی سات سالہ بچی کو 17 سال بعد میڈیا کے ذریعے اپنی ماں سے ملوا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لڑکی اب شادی شدہ ہے اور اس کے تین بچے ہیں، لڑکی کا والد فوت ہو چکا ہے جبکہ والدہ اور بھائی زندہ ہے۔لڑکی جب ورثا سے ملی تو رقت آمیز مناظر تھے۔

لڑکی اپنے گائوں کا نام نہیں جانتی تھی جس پر میڈیا نے مشکل سے ورثا کی تلاش کر کے لڑکی کو ماں سے ملوایا۔واضح رہے کہ 8اکتوبر 2005 میں آزاد کشمیر اور صوبہ خیبر پختونخوا میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے باعث تقریباً 80ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے اور اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے تھے۔