نیوزاینکر نے بھارتی اوپنر کے ایل راہول کا نام لینا تھا، وہ راہول گاندھی کا نام بول گئے۔فائل فوٹو
نیوزاینکر نے بھارتی اوپنر کے ایل راہول کا نام لینا تھا، وہ راہول گاندھی کا نام بول گئے۔فائل فوٹو

’’راہول گاندھی اوپننگ کریں گے‘‘بھارتی نیوز اینکر کی زبان پھسل گئی

نئی دہلی: ٹی 20 ورلڈ کپ  آئندہ ماہ آسٹریلیا میں شروع ہو رہا ہے، دنیا بھر میں کرکٹ کھیلنے والی ٹیمیں تیاریوں میں مصروف ہیں وہیں کچھ دلچسپ واقعات بھی رونما ہورہے ہیں ، ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جب بھارتی نیوز اینکر کی زبان پھسل گئی، انہوں نے بھارت اوپنر بلے باز کے ایل راہول کی جگہ بھارتی سیاستدان راہول گاندھی کا نام لے لیا۔

بھارتی نیوز چینل انڈیا ٹی وی کے اینکرکی زبان پھسل گئی ، کرکٹ سے متعلق خبر پڑھتے ہوئے نیوز اینکر نے کہا کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی جانب سے راہول گاندھی اوپننگ کریں گے ، ویرات کوہلی بھی اوپننر ہو سکتے ہیں ۔

نیوزاینکر نے بھارتی اوپنر کے ایل راہول کا نام لینا تھا مگر وہ غلطی سے بھارتی سیاست دان راہول گاندھی کا نام بول گئے ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی جانب سے اوپننگ راہول گاندھی کریں گے ۔