ایبٹ آباد: تھانہ سٹی پولیس نے البدر کالونی ایبٹ آباد سے 11 لاکھ مالیت کی چوری کا سراغ لگاکر مسروقہ سامان برآمد کر لیا، چوری میں ملوث نجی اسکول کا طالب علم گرفتار،واقعہ 14 ستمبر کو رونما ہواتھا،سرکل ڈی ایس پی کینٹ راجہ محبوب نے ایس ایچ او سٹی کیڈٹ نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ تھانہ کینٹ کی حدود میں 14 ستمبر کو انس مقصود ولد مقصود الرحمان کے گھر سے اہلخانہ کی عدم موجودگی میں طلائی زیورات، نقدی جو کہ مجموعی طور پر 11 لاکھ ہے، نوجوان احمد مجتبیٰ نے چرالی تھی،متاثرہ شخص کی درخواست پرنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا،اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان نے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات محنت کرکے چوری کا سراغ لگا لیا اور ملزم کو حراست میں لے کر مسروقہ سامان طلائی زیوارات ،نقدی اور دیگر اشیاء کو برآمد کر لیا ہے،پولیس کی جانب سے فوری ایکشن اور نامعلوم چور کو 5 روز کے اندر گرفتار کرکے مسروقہ سامان کی برآمدگی پر متاثرہ شخص انس مقصود نے خراج تحسین پیش کیا ہے،واضح رہے کہ گرفتار ہونے والا نوجوان احمد مجتبیٰ ایبٹ آباد کے نامور نجی تعلیمی ادارے میں پری انجینئرنگ کا بارہویں جماعت کا طلب علم ہے اوراس سے پہلے بھی مختلف چوریوں کے واقعات میں ملوث رہا ہے ۔پولیس نے سامان کی برآمدگی کرکے مذید تفتیش شروع کر دی ہے۔