اینجلیناجولی چھا گئیں،پاکستانی اداکار کہاں گئے؟؟

سیلاب متاثرین کے ساتھ بالی ووڈ کی سپر اسٹار انجلینا جولی کی تصویر جہاں زبان زد عام ہے اور ہر کوئی اس بات کی تعریف کر رہا ہے کہ سات سمندر پار سے سوشل ورکر امریکی اداکارہ نے آکرجہاں مصیبت کے مارے پاکستانیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا وہیں ساری دنیا کو اس مسئلے کی جانب متوجہ کیا۔ بلاشبہ عالمی برادری کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آمادہ کرنے کی یہ ایک اہم کاوش ہے۔ تاہم دوسری طرف لوگ سوشل میڈیا پر اس بات کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ دکھ کی اس گھڑی میں سمندر پار سے اینجلینا جولی تو آگئیں ، پاکستان کے نام پر کمانے اور کھانے والی اداکارائیں اور اداکار کہاں چلے گئے۔اس حوالے سے خاص طور پر مہوش حیات ، ماہرہ خان، فواد خان ، شان ، نیلم منیر ، صبا قمر وغیرہ کا نام لیا جا رہا ہے جنہیں پاکستان اور پاکستانیوں نے شناخت دی مگر مصیبت کی اس گھڑی میں وہ ان پاکستانیوں کے لئے مدد کے لیے سامنے نہیں آئے۔ واضح رہے کہ ان میں سے ایک اداکارہ تو ہلال امتیاز جیسا اہم ترین قومی ایوارڈ بھی وصول کرچکی ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہےکہ بالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی پہلی بار سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پاکستان نہیں آئیں بلکہ وہ اس سے پہلے دو ہزار پانچ کے تباہ کن زلزلے 2010 کے خوفناک سیلاب میں بھی مصیبت زدہ پاکستانیوں کی خبر گیری کے لئے آچکی ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں بھارتی فنکار بھی اپنے ہم وطنوں کی مدد میں کسی سے پیچھے نہیں رہے ۔انہوں نے حال ہی میں کرونا کے دوران گم کو گھروں پر راشن پہنچانے کے لئے اربوں روپے عطیہ کیے ۔