فی کلو گرام آٹے کی ایکس مل پرائس 64 روپے مقرر کی گئی ہے۔فائل فوٹو
فی کلو گرام آٹے کی ایکس مل پرائس 64 روپے مقرر کی گئی ہے۔فائل فوٹو

سندھ میں آٹے کی نئی قیمتوں کا اعلان-64 روپے کلو ملے گا

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے صوبے میں آٹے کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ایکس مل پرائس 640 روپے مقررکی گئی ہے جبکہ فی کلو گرام آٹے کی ایکس مل پرائس 64 روپے مقرر کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ریٹیل پرائس 650 روپے مقرر کی گئی ہے اور فی کلو گرام آٹے کی ریٹیل پرائس 65 روپے مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ نیشنل فلڈ ریسپانس سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور قلت کا کوئی خدشہ نہیں، 7 ملین ٹن گندم موجود ہے اور ایک ملین ٹن مزید آ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں تک گندم اور آٹا پہنچانے میں مسائل نہیں ہوں گے، ذخیرہ اندوزی کرنے اور قیمت بڑھانے والوں کے خلاف حکومت کارروائی کرے گی، ملک میں بیجوں کی قلت ہے جو جلد پوری ہو جائے گی۔ دوسری جانب پنجاب میں سرکاری آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت میں 315 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کی نئی قیمت مقرر کر دی ہے جس کے مطابق آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت 1295 اور 10 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 648 روپے مقرر کی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کا فی من ریٹ 2300 روپے مقرر کیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی ہو گا۔

ادھر محکمہ خوراک سندھ نے صوبے میں آٹے کی ریٹیل قیمت 65 روپے فی کلو مقررکردی ہے جس کے بعد 10 کلو آٹے کی قیمت 650 روپے ہو گئی ہے۔سندھ میں نئی قیمتوں کا اطلاق 26 ستمبر سے ہو گا۔