شوکت ترین سے ایف آئی اے کی تفتیش

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین سے ایف آئی اے نے پوچھ گچھ کی ہے ۔۔ یہ تفتیش ان کی اس آڈیو کال کے حوالے سے ہو رہی ہے جو ایک ماہ پہلے کے پی کے اور پنجاب کے وزرائے خزانہ سے ان کی ٹیلیفونک گفتگو پر مبنی تھی ۔

اس گفتگو میں سابق وزیر خزانہ نے صوبائی وزرائے خزانہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے لیے وفاقی حکومت سے تعاون نہ کریں۔

ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو قبل ازیں گزشتہ روز صبح دس بجے طلب کیا گیا تھا تاہم انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کرلی اور آج بروز جمعرات ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے سامنے پیش ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ ایف آئی اے حکام کو اپنی کال کے حوالے سے مطمئن نہیں کر سکے ۔