کراچی پبلک اسکول (کے پی ایس) کے او لیولز کامرس کے طلباء نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ کراچی پریس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع سیکریٹری پریس کلب سیکریٹری رضوان بھٹی نے طلباء کو کلب کی اہمیت، تاریخ ، انتخابات کے انعقاد سمیت آئین اور دیگر حوالے آگاہ کیا۔
بچے اس موقع پر انتہائی پرجوش تھے اور خوشگوار حیرت میں مبتلا تھے کہ جس جگہ کو اب تک صرف خبروں میں سنا یا دیکھا تھا آج وہ
اس جگہ موجود ہیں۔ بچوں نے سیکریٹری کلب کے کلب کے اخراجات اور پریس کانفرنس کے طریقہ کار سمیت مختلف سوالات کیے جن کے تسلی بخش جوابات دیئے گیے۔ طلباء نے پریس کلب میں موجود ڈیجیٹل اسٹوڈیو کا دورہ بھی کیا, اسٹوڈیو میں موجود رپورٹرز زین علی اور بلال احمد سے ملاقات بھی کی۔