چاک  فکشن فورم کے تحت افسانہ نگاروں، نثر نگاروں کا اجلاس

کراچی : معروف و مشہور افسانہ نگار اورافسانے کی تاریخ پر گرفت کار جناب نشاط رحمان کی زیرِ صدارت 19 مئی کو کراچی اسپورٹس کمپلیکس میں واقع سٹی کلب میں ‘چاک فِکشن فورم’ کے زیرِ اہتمام ایک اجلاس منعقد ہوا. اجلاس کا بنیادی مقصد شہر کے نامور افسانہ نگاروں اور نثر نگاروں کو اکٹھا کرنا تھا تا کہ نثر نگاروں اور افسانہ نگاروں کو ایک پلیٹ فارم مہیاء کیا جا سکے, جہاں وہ اپنی فنی صلاحتیوں کو بروئے کار لا سکیں.

اجلاس کے شرکاء اِس امر پر متفق ہوئے کہ:-

اوّل: اجلاس ہر ماہ منعقد ہوا کرے گا؛

دوئم: افسانہ نگاروں اور نثر نگاروں کے لیئے ایک پلیٹ فارم کی سخت ضرورت ہے؛

افسانہ زندہ ہے, اور اِس کے ارتقاء کے لیئے افسانہ نگاروں اور نثر نگاروں کو بھی وہی وقعت دی جانا ضروری جو ادب میں شعراء کو دی جاتی ہے؛ نئے قلمکاروں کو ایسے اجلاسوں میں مدعو کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے.

اجلاس کی کامیابی میں محترمہ صائمہ نفیس صاحبہ کا کردار قائدانہ ہے. آپ مشہور افسانہ نگار بھی ہیں اور ریڈیو کار بھی. ‘چاک فِکشن فورم’ کی روحِ رواں بھی ہیں. اجلاس میں محترمہ عفت نوید، محترمہ  نغمانہ شیخ ، ساجد  حسن ساجد،  راشد عزیز،عمار یاسر

کے علاوہ دیگر نامور افسانہ نگاروں اور نثر نگاروں نے شرکت کی.