اسلام آباد(اُمت نیوز) سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہ نواز کے بیان نے پولیس کو حیران کر دیا۔نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے ملزم نے کہا کہ گلے سے پکڑنے پر اس اہلیہ کو دھکادیا، دوبارہ حملہ کرنے پر ڈمبل مارا۔
اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود چک شہزاد میں اہلیہ کو قتل کرنے میں ملوث ملزم شاہنواز امیر نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا۔
ملزم شاہنواز امیر نے بیان میں کہا کہ سارہ سے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا کےذریعے رابطہ ہوا، 3 ماہ قبل شادی ہوئی، سارہ میری تیسری بیوی تھی۔
شاہنواز امیر نے کہا کہ پہلی اہلیہ کانام بھی سارہ تھا اور تیسری بیوہ سارہ کل ہی دبئی سےاسلام آباد پہنچی تھی۔
ملزم کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے وہ کسی کی ایجنٹ ہے، گزشتہ شب اہلیہ نے مجھے گلے سے پکڑا لیکن میں نے پیچھےدھکیل دیا۔
شاہنواز امیر نے بتایا کہ جمعہ کی صبح بھی اس نےیہی کام کیا مجھےلگا میں دم گھٹنے سے مر جاؤں گا ، میں نے سارہ کو دھکا دیا، جس سے وہ گر گئی، اٹھ کر دوبارہ مجھ پر حملہ کیا، حملہ کرنے پر میں نے ورزش والا ڈمبل اسکو مارا وہ زخمی ہوگئی۔
ملزم کا بیان میں کہنا تھا کہ خون پھیلنےپراس کو باتھ ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا اور والدکو آگاہ کیا تو انہوں نے پولیس حکام کو واقعے کی اطلاع دی۔