مقتولہ سارہ اور شاہنواز کی باضابطہ شادی اور رخصتی کی بات دونوں خاندانوں میں چل رہی تھی۔فائل فوٹو
مقتولہ سارہ اور شاہنواز کی باضابطہ شادی اور رخصتی کی بات دونوں خاندانوں میں چل رہی تھی۔فائل فوٹو

’’مقتولہ سارہ کا 18 جولائی کو چکوال میں نکاح ہوا تھا‘‘

اسلام آباد؛ سینئر صحافی ایازامیرکے بیٹے سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہنوازامیرکوان کی پہلی بیوی شادی کے چند دن بعد ہی چھوڑکرچلی گئی تھی جبکہ دوسری بیوی 6 ماہ بعد چھوڑگئی تھی دونون بیویوں کے جانے کی وجہ گھریلو ناچاقی اور لڑائی جھگڑا تھی۔
شاہنواز امیر نے اے لیول میں متعدد بارفیل ہونے کے بعد تعلیم ادھوری چھوڑ دی تھی ، ملزم شاہنوازاورمقتولہ سارہ کا 18 جولائی کو چکوال میں نکاح ہوا تھا، ملزم شاہنواز کسی بھی قسم کا کاروبار یا نوکری نہیں کرتا تھا اور وراثتی دکانوں کے کرائے پر زندگی گزار رہا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ سارہ کے خاندان کو حال ہی میں اس کی شادی کا معلوم ہوا تھا، مقتولہ سارہ اور شاہنواز کی باضابطہ شادی اور رخصتی کی بات دونوں خاندانوں میں چل رہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مقتولہ سارہ کے والد آج رات کینیڈا سے پاکستان پہنچیں گے، مقتولہ سارہ کی تدفین تک میت پولی کلینک کے سرد خانے میں رہے گی ۔
واضع رہے جمعہ کے روزایاز امیرکے بیٹے شاہنوازنے اپنی اہلیہ کا بے دردی سے قتل کردیا تھا، ملزم پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔