آڈیولیک سے مریم نوازکی اصلیت پتہ چل گئی،پرویزالٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے آج ظہور الٰہی پیلس گجرات میں چودھری ظہور الٰہی شہید کی 41 ویں برسی میں شرکت کی۔وزیر اعلی  نے  برسی پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی جو آڈیو لیک ہوئی ہے،ا ب عوام کو ان کی اصلیت کا پتہ لگ گیاہے لیکن مجھے ان کی اصلیت کا پہلے سے ہی پتہ تھا۔مریم نواز نے آڈیولیک میں میرے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے اس پر افسوس ہواہے۔
میں نے اس خاندان کے ساتھ بہت بھلائی کی اورہم ہمیشہ شریف خاندان کے کام آئے۔میرے خلاف باتیں کرکے مریم نواز نے اپنی اصلیت بتائی ہے۔میں نے اور مونس الٰہی نے عمران خان کا ساتھ اسی وجہ سے دیا۔شریف خاندان کی سوچ ہی ایسی ہے۔ شہباز شریف کو خدا کا خوف نہیں بیرون ملک جاکر کہتا ہے میں نے پیسے مانگنے نہیں تھے لیکن مجبور ہوں، دے دیں۔مجھے تو ڈر تھا کہ یہ ان سے واپسی کی ٹکٹ بھی نہ مانگنے لگے۔شہباز شریف کی سوچ مغلیہ سوچ ہے۔
پرویز الٰہی نے کہا عمران خان نے کال دی تو رانا ثناء اللہ اسلام آباد سے باہر نکل کر دکھائے۔رانا ثنا اللہ کو سب سے بڑا خوف سانحہ ماڈل ٹاون کاہے اور ماڈل ٹاون جو خون کی ہولی کھیلی گئی،اس پر انہیں انشاء اللہ سزا ہوگی۔ ماڈل ٹاؤن میں عورتوں اوربچوں کو ناحق قتل کرنے والوں پر مقدمے کیے جائینگے۔میں جھوٹے کیسوں کے خلاف ہوں لیکن اب جو کیس ہوں گے درست ہوں گے۔
نوازشریف پر کوئی کیس ختم نہیں ہوا۔ اب کوئی نہ آسکتا ہے،نہ جاسکتا ہے۔نواز شریف نے واپس نہیں آنا۔انہوں نے کہا کہ گجرات ایک گاؤں تھا چودھری ظہور الٰہی نے اپنی محنت سے پورے ملک میں نام کمایا۔اگلی برسی پر آپ کوچودھری ظہور الٰہی شہیدکے وارثوں میں مزید محبت نظر آئے گی۔جیسے آپ چاہتے ہیں سب چاہتے ہیں کہ ہم اکٹھے ہوجائیں۔ہوسکتا ہے آپ کی دعاؤں سے ہم پھر اکٹھے ہوجائیں۔اللہ تعالیٰ کا بھی حکم ہے کہ دو بھائیوں میں لڑائی ہوجائے تو ان کی صلح کرا دو۔41 سالہ بعد بھی ہم چودھری ظہور الٰہی شہید کو نہیں بھول سکے۔سارے خاندان نے چودھری ظہورالٰہی شہید کے نام کو قائم و دائم رکھا۔
بچے اپنی مرضی کرتے ہیں انکو پیار سے سمجھا کر واپس لے آئیں گے۔ ایک دو ماہ تک آپ کو سب کو نظر آجائیں گا۔