انٹربینک میں ڈالر236 روپے پرآگیا

کراچی: پیر کو ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کے آغاز پر ہی  ڈالر سستا ہوگیا، معاشی  میدان سے اچھی  خبروں کے باعث انٹربینک میں ڈالر 1 گھنٹے میں 3 روپے 65پیسے سستا ہوکر 236 روپے پرآگیا  ہے۔

حمعہ کو انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوکر 239 روپے 65  پیسے پربند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر  کی قیمت فروخت 244 روپے پرآگئی تھی۔

کرسنی ڈیلرزکا کہناتھا کہ  پاکستان کے قرضے موخر  ہونے آئی ایم ایف شرائط نرم  ہونے کے توقع پر روپے کو  سہارا ملا۔