ابوجا: نایجیریا کی ایک مسجد میں دہشتگردوں نہ حملہ کرکے 18نمازیوں کو شہید جبکہ متعدد زخمی کردیا۔
موٹرسائیکل پر آنے والے دہشتگر مسجد کے اندر داخل ہوکر نصف گھنٹے تک فائرنگ کرتے رہے جبکہ اطلاع ملنے کے باوجود پولیس مدد کو نہ پہنچی۔
علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ حملہ آور پیشہ ور ڈاکو ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائجیرین ریاست زمفارا کے علاقے رووان جیما ٹاؤن کی جامع مسجد پر موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ حملے سے افراتفری مچ گئی اور درجنوں افراد نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔فائرنگ کے واقعے میں 18 نمازی شہید اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملہ آور پیشہ ور ڈاکو تھے جنہوں نے مسجد کے اندر داخل ہوکر 30 منٹ تک خون کی ہولی کھیلی جبکہ اطلاع ملنے کے باوجود پولیس مدد کو نہیں آئی۔ مکینوں نے الزام عائد کیا کہ ڈاکوؤں کو پولیس کی سرپرستی حاصل تھی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملکی فوج نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن اور بمباری کے پیش نظر زمفرا سمیت دیگر 2 ریاستوں میں عوام کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا تھا۔