اسکول میں تقریباً 1000 شاگرد اور 80 اساتذہ تھے۔فائل فوٹو
اسکول میں تقریباً 1000 شاگرد اور 80 اساتذہ تھے۔فائل فوٹو

روس۔ اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ۔13 افراد ہلاک

ماسکو: روس شہر ایزیوسک کے اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی حکام کے مطابق ازہوسک فائرنگ میں 14بچوں سمیت 21 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے حملہ کرنے کے بعد مبینہ طورپرخود کو بھی گولی مار لی، ایمبولینس اور پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

تاہم کچھ رپورٹس کے مطابق اسکول میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتارکرنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔فائرنگ کا واقعہ اسکول نمبر 88 میں پیش آیا جس میں تقریباً 1000 شاگرد اور 80 اساتذہ تھے۔