عالمی مارکیٹ میں سونے فی اونس قیمت 27 ڈالر بڑھ کر 1929 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔فائل فوٹو
10 گرام سونا ایک لاکھ 56 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔فائل فوٹو

سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کی کمی

کراچی: ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 6 ہزار800 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 43 ہزار تین سو روپے ہو گئی۔جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 829 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار857 روپےہو گئی ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر آج ڈالر 2 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد 237 روپے 02 پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 40 پیسے سستا ہونے کے بعد 238 روپے کا ہو گیا ہے۔