پریکٹس سیشن میں بابر اعظم اور نسیم شاہ آمنے سامنے

لاہور( اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا فاسٹ بالر نسیم شاہ کے ساتھ پریکٹس سیشن کے دوران آمنا سامنا ہوگیا۔

اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے بابر اعظم نے نسیم شاہ کی فاسٹ بالنگ کا بھرپور سامنا کیاہے۔

اس دوران انہوں نے کور ڈرائیوز، فرنٹ فٹ اور بیک فٹ پر جاکر شاٹس کھیلے ہیں،

ایک موقع پر بابر اعظم کو نسیم شاہ کی تیز بالنگ پر شاٹ کھیلنے میں مشکل بھی پیش آئی۔ بابر اعظم جو شاٹ کھیلنا چاہ رہے تھے وہ نہ کھیل سکےہیں

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اس وقت 2-2 سے برابرہے۔سیریز کا پانچواں میچ آج لاہور میں شیڈول ہے