لاہور:انگلینڈ کے خلاف آج پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں نیا آل راؤنڈر شامل کیا گیا ہے ، قومی ٹیم کی جانب سے عامر جمال آج انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے۔
عامر جمال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 98 ویں کھلاڑی ہوں گے، عامر جمال کا کہنا تھا کہ خوشی ہے آج پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہوں کیونکہ ملک کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے۔