ایغور باشندے چین کے حوالے کرنے سے طالبان کا انکار

کابل (امّت نیوز ) افغان حکومت نے چین کے افغانستان میں مقیم چند ایغور مسلمانوں کو حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے اور چین کے مطالبے پر کہا ہے کہ یہ

ایغورباشندے گزشتہ حکومت کے دور سے افغانستان میں رہ رہے ہیں ۔ اور انہیں چین کے حوالے نہیں کیا جاسکتا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے طالبان حکومت سے ایک درجن کے قریب سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے افراد کو چین کے حوالے کرنے مطالبہ کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق طالبان حکومت نے گزشتہ روز ایک کابینہ اجلاس میں چین کے مطالبے پر غور کیا تھا ۔ جس کے بعد چین بتایا گیا ہے کہ ان کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جا سکتا تاہم طالبان حکومت چین کو یقین دہانی کرائی ہے یہ افراد افغان سرزمین چین کے خلاف کسی قسم کی سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں کریں گے۔ اس حوالے سے ترکی میں قائم ایغور مسلمانوں کی ایک تنظیم نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ طالبان نے چینی مطالبہ تسلیم نہیں کیا