لاہور : پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر شہزاد اعظم رانا دل کا دورہ پڑنے کے باعث 36 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔رپورٹس کے مطابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر شہزاد اعظم رانا نے 95 فرسٹ کلاس ، 58 لسٹ اے اور 29 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ، انہوں نے 388 وکٹیں حاصل کیں ۔
شہزاد اعظم کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور وہ اسلام آباد کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے تھے جبکہ ناردرن کی نمائندگی بھی کرچکے تھے۔
Sad & shocked 💔 to know about demise of Shehzad Rana. He was very talented & hardworking fast bowler. May Allah bless him jannah 🤲🏼. Condolences to his family & friends. Life is very unpredictable pic.twitter.com/vqjkIEAdY7
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) September 30, 2022
شہزاد اعظم رانا کے انتقال پر پاکستان کے سابق فاسٹ باولر عمر گل اور سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
عمر گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ آسٹریلیا پہنچتے ہی شہزاد اعظم رانا کی موت کا پتا چلا، وہ بہت ہی اچھا انسان تھا، عمر گل نے کرکٹر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ۔