لاہور (اُمت نیوز)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چھٹے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی 8 وکٹوں سے جیت کے مرکزی کردار اور گیم چینجر فل سالٹ کا کہنا ہے کہ وکٹ اتنی ہی اچھی تھی جتنی انہیں سیریز کے دیگر میچز میں ملی، اس وکٹ پر بولرز کیلئے بھی کچھ سپورٹ تھی، سلوور ون کام کررہا تھا، کہیں کہیں باؤنس مل رہا تھا اس لیے میں یہ نہیں کہوں گا کہ یہ بلکل سیدھا وکٹ تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 26 سالہ انگلش کرکٹر نے کہا کہ ان کے خیال میں انگلینڈ کے بولرز نے زبردست کھیلا اور ٹیم کی جیت کیلئے پلیٹ فارم سیٹ کیا، بابر اعظم نے آخر میں اچھا کھیلا ورنہ ہماری کوشش تھی کہ دس ۔ پندرہ رنز کم میں محدود کرسکتے تھے۔
فل سالٹ نے کہا کہ’ ایمانداری کی بات ہے میں بڑے گیمز میں اسکور کرنا پسند کرتا ہوں، یہ بڑا گیم تھا، دو دن بعد ایک اور بڑا گیم ہے اور جب بطور ٹیم آپ بڑے گیم کیلئے جاتے ہیں تو آپ کو ایک کھلاڑی درکار ہوتا ہے جو ذمہ داری لے، آج وہ کھلاڑی میں تھا اور یہی ہماری ٹیم کی اپروچ ہے، پہلے سے لے کر گیارہویں پوزیشن تک، جس کو موقع ملے وہ گیم فنش کرکے آئے۔‘
یہاں پی ایس ایل میں جب قلندرز کیلئے کھیل رہا ہوتا ہوں تو اس وقت بھی فل ہاؤس کراؤڈ دیکھا، یہاں کے کراؤڈ کے سامنے کھیل کر ان کی عادت بگڑ رہی ہے، پاکستان میں فینز اچھی کرکٹ کو ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ کارآمد تو ثابت ہوا لیکن پی ایس ایل میں ان کا رول مختلف تھا، اس وقت وہ آخر میں آکر ہٹنگ کرتے تھے جبکہ یہاں اس سیریز میں وہ یہ کام کر رہے ہیں جو وہ کافی عرصہ سے کرتے آئے ہیں، یعنی اننگز کا آغاز کرنا اور یہ تجربہ بھی کافی اچھا رہا