لاہور(اُمت نیوز)انگلش کاؤنٹی سیزن فہیم اشرف کیلیے ڈراؤنا خواب بن گیا۔پی سی بی کا سینٹرل کنڑیکٹ گنوا دینے والے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے 310 رنز دے کر 155 کی اوسط سے صرف 2 وکٹیں حاصل کیں،
جبکہ 5 اننگز میں اُنہوں نے 13 کی ایوریج سے 65 رنز بنائے۔کسی وقت کے مستند آل راؤنڈر کا خلا پُرکرنے کے مضبوط اُمیدوار کی کارکردگی اب مسلسل زوال پذیر ہے اور بدترین کارکردگی کی وجہ سے کاؤنٹی سیزن فہیم اشرف کیلئے اب ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہو رہا ہے۔