لاہور( اُمت نیوز!پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ اور ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے روانگی فائنل ہوگئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کل رات انگلینڈ کے خلاف لاہور میں 7واں اور آخری ٹی 20 میچ کھیلنے کے فوراً بعد نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوجائے گی۔
قومی ٹیم براستہ دبئی، سڈنی سے آکلینڈ اور پھر کرائسٹ چرچ پہنچے گی، گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز میں حصہ لینا ہے۔
سہ فریقی سریز میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل ہیں، شاہین اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگال ٹائیگرز کے خلاف کھیلیں گے۔
اس سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے، جس کے بعد قومی ٹیم 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل 17 اور 19 اکتوبر کو پریکٹس میچز کھیلے گی۔