لاہور: پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ٹی 20سیریزکا فیصلہ کن میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم اور پاکستان کے درمیان 7 میچوں پر مشتمل سیریزکا آخری میچ آج شام قذافی اسٹیڈیم لاہو رمیں کھیلا جائیگا، سیریز 3-3 میچز سے برابر ہے ،ساتواں اور آخری میچ فیصلہ کن ہوگا،پاکستان نے چھٹے میچ میں محمد رضوان اور حارث رؤف کو آرام دیا تھا،دونوں کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos