کرکٹ کی خوبصورتی ہار جیت دونوں میں ہے ۔۔ بابر اعظم کے حوصلے بلند

لاہور( اُمت نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں بری شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے یہ سیریز ہمارے لیے بڑی اہم تھی، کبھی ہم جیت جاتے ہیں کبھی ہار جاتے ہیں یہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔

لاہور میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر پر کام کر رہے ہیں۔پریشر ہم پر بھی ہوتا ہے، کوچز کے ساتھ ہماری بات چیت ہوتی ہے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سیریز اچھی ہوئی کافی کلوز میچز ہوئے۔مجھ سے کیچز چھوٹے جو نہیں چھوٹنے چاہیے تھے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو سیریز کے آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر 7 میچوں کی سیریز جیت لی۔