کراچی: قائد آباد میں ہفتہ کی شب پراسرار فائرنگ سے زخمی ہونے والی شیرخوار بچی پیر کی علی الصبح جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی ۔
شاہ لطیف کے علاقے قائدآباد مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب ہفتہ کی شب تقریباً ساڑھے 12 بجے گھر میں پراسرار فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں زخمی ہونے والی شیر خوار بچی جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی ۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 2 سالہ صنم دختر عدیل خان کے نام سے کی گئی ، جسے سر میں گولی لگی تھی ۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔