کراچی: لیاری نیا آباد میں سفاک بیٹے نے پیسے کے تنازع پر گلا دبا کر والدہ کو قتل کر دیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او کلری راؤ شبیر نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 65 سالہ گلشن بانو کے نام سے کی گئی جسے اس کے بیٹے شہزاد نے گلا دبا کر قتل کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں تسلیم کیا کہ وہ والدہ سے پیسے مانگ رہا تھا اور نہ دینے پر جھگڑے کے دوران گلا دبا کر والدہ کو قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے جبکہ وہ کوئی ملازمت نہیں کرتا تھا۔ پولیس نے مقتولہ کہ لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی جسے بعدازاں ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔