لاہور:سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے مچھروں کی بہتات کے باعث اور ڈینگی سے بچاؤ کے لیے علامہ اقبال ائیر پورٹ کے چاروں اطراف مچھر مار اسپرے کرایا ۔ ایئر پورٹ منیجر کے مطابق یہ سرگرمی گزشتہ شام کے بعد شروع کی گئی جس میں پارکنگ، بیسمنٹس، VIP اور VVIP لین I اور II، کارگو ایریاز وغیرہ کو فیومگیٹ کیا گیا۔