کراچی: اورنگی ٹائون میں ہوم ورک نہ کرنے پر 12 سالہ بچے کو جلا دینے والا سنگدل باپ نذیرخان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ جیل پولیس نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے کیس کا چالان جمع نہیں کرایا جس پر پولیس نے آئندہ سماعت پر چالان جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
وکیل مدعی شہری یار علی کٹ کے مطابق ملزم نے بیٹے کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی، عدالت نے تفتیشی افسر کو رپورٹ مکمل کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ نذیر پہلے بھی بیٹے کو آگ لگانے کی دھمکیاں دے چکا ہے، میں اپنے بیٹے کا کیس ہر حال میں لڑوں گی ورنہ روز محشر وہ مجھ سے سوال کرے گا۔ملزم کے خلاف اہلیہ نے اقبال مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ 14 ستمبر کو پییش آیا تھا۔