کراچی: شہر قائد میں 8ربیع الاول کے موقع پر چپ تعزیہ کا پہلا جلوس صبح ساڑھے چھ بجے نشترپارک سے برآمد ہوگیا۔ جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا انورباغ موسی لین لیاری میں اختتام پذیر ہوگا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں آج چپ تعزیہ کے 2 جلوس برآمد ہوں گے۔
جلوس کے موقع پر آج بروز بدھ کو گرین لائن بس سروس بند رہے گی۔ جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گیے ہیں۔