کراچی ، شہر قائد کے علاقے ملیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق رینجرز اہلکارملیرمیں چیکنگ کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا جو رکنے کی بجائے فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار رینجرز کے اہلکاروں نے ان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے جواب میں رینجرز اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی تاہم ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز کے دونوں اہلکار زخمی ہوگئے.رینجرز اہلکاروں کو اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے، جن میں سے 1 کی حالت تشویش ناک ہے۔