عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کے تحت اسلام آباد میں ممکنہ دھرنے کے پیش نظر دارالحکومت کو سیل کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی مرکز فیض آباد پر بڑی تعداد میں کنٹینر پہنچا دیئے گئے ہیں ۔دوسری طرف ریڈ زون کو سیل کرنے کے لیے تیاریاں پہلے سے شروع کردی گئی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے انتظامیہ کے حکم پر گیارہ سو سے زائد کنٹینر اکٹھے کر لیے ہیں ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہدھرنے کی تاریخ کے اعلان کے بعد اسلام آباد کو ایک ہفتے کے لیے مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔صورت حال کشیدہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کے اسکول و کالجوں میں چھٹیاں اور امتحانات ملتوی کیے جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق اسلام آبادانتظامیہ کو پولیس سمیت پچیس ہزار کی نفری فراہم کی جائے گی جبکہ ان کے پاس پچاس ہزار ربڑ کی گولیاں بھی ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی ادروں کو ساٹھ ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل فراہم کر دیے گئے ہیں ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ کو دس ڈرون فراہم کیے جائیں گے جن کے زریعے شیل مظاہرین پر پھینکیں جائیں گے
علاوہ ازیں اینٹی رائیٹ کے لئے پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جائے گا۔دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی اداروں نے پی ٹی آئی کے فنانسرز کے گرفتاریوں کے لیے فہرستیں تیار کر لی ہیں ۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمران خان نے اگر بنی گالہ سے دھرنے کا اعلان کیا تو ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار سے کر انہیں وہیں ہاؤس اریسٹ کر کیا جا سکتا ہے ۔