ملزمان جاتے ہوئے ملازمین سے موبائل فون بھی چھین کرلےگئے۔فائل فوٹو
ملزمان جاتے ہوئے ملازمین سے موبائل فون بھی چھین کرلےگئے۔فائل فوٹو

کراچی سے چھینے گئے موبائل فون افغانستانمیں بکنے لگے

 

کراچی کے شہریوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون  پڑوسی ملک افغانستان اسمگل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھینے گئے موبائل فون مختلف گروپ خرید لیتے ہیں اور پھر انہیں افغانستان اسمگل کر دیتے ہیں جہاں کی مارکیٹ میں یہ فون فروخت ہوتے ہیں۔ کراچی ویسٹ انویسٹی گیشن نے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی عارف راؤ کے مطابق  گرفتار ملزم چھینے گئے موبائل ایک  اورملزم کو فروخت کرتا ہے، جو انہیں  افغانستان اسمگل کرتا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال کراچی سے چھینے  گئے قیمتی موبائل فونز کی بین الاقوامی مارکیٹیوں میں آن لائن خرید و فروخت کا انکشاف ہوا تھا۔

اس حوالے سے ماڈل تھانہ فیروزآباد نے انتہائی مطلوب 3 رکنی بین الصوبائی گرہ گرفتار کیا تھا۔ جن کے قبضے سے 35 قیمتی فون اور 3 پستول برآمد ہوئے تھے۔