مسجد نبویﷺ سے مسجد قباء تک خصوصی پیدل ٹریک بن گیا

مدینہ منورہ : مسجد نبویﷺ سے اسلام کی پہلی مسجد قباء تک خصوصی پیدل ٹریک بنایا گیا ہے جسے درب السنہ کہا جا تا ہے۔

تقریباً تین کلو میٹر کا پیدل ٹریک اسے تاریخی راستے پر بنایا گیا ہے جسے نبی کریمﷺ بھی مسجد نبویﷺ سے مسجد قباء تک جانے کے لیے استعمال کیا کرتے تھے۔ آپﷺ کبھی پیدل اور کبھی اونٹنی کے ذریعے مسجد قباء تک کا سفر کیا کرتے تھے۔

مسجد نبویﷺ سے مسجد قباء تک خصوصی پیدل ٹریک بن گیا

 

دونوں اطراف خریداری کے لئے مختلف دوکانیں موجود ہیں

اس تاریخی پیدل ٹریک کو دورحاضر کی طرز پر بنایا گیا ہے جس کے دونوں اطراف خریداری کے لئے مختلف دوکانیں موجود ہیں جب کہ پورے راستے کو برقی قمقموں سے بھی سجایا گیا ہے۔راستے میں کہیں دیواروں کو مدینہ منورہ کی قدیم تاریخ پینٹنگ کے ذریعے اجاگر کی گئی ہے تو کئی تاریخی مقامات اور کھجوروں کے باغات بھی اسی راستے کا حصہ ہیں۔

مسجد نبویﷺ سے مسجد قباء تک خصوصی پیدل ٹریک بن گیا

ذرائع کےمطابق عمرہ زائرین کے علاوہ دیگر ملکی و غیر ملکی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو پورا کرنے کے لئے اسی راستے کے ذریعے مسجد نبویﷺ سے مسجد قباء تک کا سفر کرتے ہیں اور مقدس مقامات کی تاریخ سے واقفیت حاصل کرتے ہیں۔

 

دینی معلومات اور کالمز کے لئے کلک کریں۔