کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر فائرنگ سے ہلاک ہونئوالے شخص افغان پولیس کا سابق کمانڈر نکلا۔ عبدالصمد افغان پولیس کمانڈر اورڈپٹی پولیس چیف کے عہدے پر فائز رہے۔
اتوار کی شب کوئٹہ کی مشرقی بائی پاس پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس نے تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ مرنے والا شخص افغان پولیس کا سابق کمانڈر تھے۔
عبدالصمد افغان پولیس کمانڈر اور پولیس چیف کے عہدے پر فائزرہے۔ زخمی شخص کے بارے میں کہاگیا ہے کہ وہ عام راہ گیر تھا جو فائرنگ کی زد میں آگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے اورذاتی دشمنی سمیت مختلف پہلوئوں سے جائزہ لیا جارہا ہے۔