مغرب کی جانب سے اسرائیل کے لیے آنسو بہانا دھوکا دہی ہے، فائل فوٹو
مغرب کی جانب سے اسرائیل کے لیے آنسو بہانا دھوکا دہی ہے، فائل فوٹو

غلط معلومات،ترکی میں میڈیا سے متعلق نیا قانون منظور

ترکی(اُمت نیوز)ترکی کی پارلیمنٹ نے میڈیا سے متعلق نیا قانون منظورکرلیا ہے۔قانون کے تحت صحافیوں اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو غلط معلومات پھیلانے پر 3 برس تک قید ہوسکتی ہے۔
قانون کی دفعہ 29 آزادی اظہار کے تعلق سے سب سے زیادہ تشویش کا باعث ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ خوف پیدا کرنے اور امن عامہ کو خراب کرنے کے مقصد سے ترکی کی سکیورٹی کے بارے میں آن لائن غلط معلومات پھیلائیں گے انہیں ایک سے تین برس تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صدر اردوان کی حکمراں جماعت اے کے پارٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور جھوٹے الزامات کو روکنے کیلئے قوانین کی ضرورت ہے۔اب بل کو حتمی منظوری کے لیے صدر کے پاس بھیجا جائے گا۔
دوسری جانب حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ،یورپی ممالک اور میڈیا کے حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنوں نے قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔