پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت مخالف مارچ روکنے کیلئے شرط رکھ دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ حکومت مخالف مارچ اکتوبر میں ہی ہوگا۔
تاہم اگر حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردے تو مارچ نہیں ہوگا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں مارچ کے حوالے سے جو پلاننگ کر رہا ہوں، اس کی تفصیلات ابھی صرف مجھ تک ہی محدود ہے کیونکہ میری ہر چیز ریکارڈ ہو رہی ہے۔
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں عمران خان نے امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق دیے گئے بیان پر اتحادی حکومت (پی ڈی ایم) پر تنقید کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی اور اس کے ’امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی‘ کے دعوؤں کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔