این اے 157 ملتان 4 کے تمام 264 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 79 ہزار 743 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ان کی مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی کو شکست کا سامنا ہوا ہے اور وہ 59 ہزار 993ط ووٹ حاصل کر سکی ہیں ،
واضح رہے کہ سید علی موسٰی گیلانی سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے جبکہ مہر بانو قریشی سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی ہیں۔
اس طرح ایک سیاسی خانوادے کے سید زادے نے اپنی حریف ایک اور سیاسی خانوادے کی سید زادی کو شکست سے دوچار کر دیا ہے ۔