نئی دہلی(امت نیوز) بھارتی ٹی وی اداکارہ اور بِگ باس سے شہرت پانے والی ویشالی ٹھاکر نے خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے مقبول ٹی وی شو ’’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘‘ میں سنجنا کا کردار ادا کرکے مقبولیت حاصل کی تھی۔ ویشالی ایک سال سے اندور میں اپنے گھر پر رہ رہی تھیں۔
ویشالی ٹھاکر کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا، پولیس کو جائے وقوع سے ایک نوٹ بھی ملا ہے۔
آنجہانی اداکارہ نے ’’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘‘ کے علاوہ سسرال سمر کا، لال عشق اور سپر سسٹر جیسی کئی سیریلز میں بھی کام کیا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور اینکر کیا تھا، ویشالی کا تعلق مدھیہ پردیش کے شہر اجین سے تھا۔
ویشالی ٹھاکر دو سال قبل خودکشی کرلینے والے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی قریبی دوست بھی تھیں۔
Tags latest news latest urdu news