چئیرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت ساہیوال سرگودھا ڈویژن اور میانوالی اراکین اسمبلی کا اجلاس معنقد ہوا۔فائل فوٹو
چئیرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت ساہیوال سرگودھا ڈویژن اور میانوالی اراکین اسمبلی کا اجلاس معنقد ہوا۔فائل فوٹو

عمران خان نے آڈیو لیک کی تحقیقات کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آڈیو لیک کی تحقیقات کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی درخواست میں وزارت داخلہ، دفاع ، آئی ٹی اور اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی بنانے کی استدعاکی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم ہاﺅس اور آفس کی نگرانی، ڈیٹا ریکارڈنگ، آڈیو لیکس کو غیرقانونی قرار دیا جائے ،عمران خان نے مزید آڈیوز کو لیک ہونے سے روکنے کی بھی استدعا کردی ۔

عمران نے درخواست میں مزید استدعا کی ہے کہ آڈیولیکس کی تحقیقات کرا کے ذمے داران کو سزا دی جائے ،حکومت اور متعلقہ حکام کو مزید آڈیوز کی ریلیز کوروکنے کا حکم دیا جائے ۔