لاہور(اُمت نیوز)پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کے دوسرے کوالیفائر میں بہاولپور رائلز نے مردان واریئرز کو 9 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ گوادر شارکس اور بہاولپور رائلز کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پہلے مردان واریئرز نے بیٹنگ کی جس نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 132 رنز اسکور کیے، شاہ زیب خان نے 32، محمد فاروق نے 24 اور داؤد نذر نے 23 رنز بنائے، ارحم نواب، عبید شاہد اور محمد ذیشان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں بہاولپور رائلز نے باسط علی اور طیب عارف کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ہدف 15ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
باسط علی نے 54 گیندوں پر 91 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، طیب عارف 31 گیندوں پر 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ایونٹ کا فائنل گوادر شارکس اور بہاولپور رائلز کے درمیان کل کھیلا جائے گا، فائنل سے قبل پاکستان جونیئر لیگ کی اختتامی تقریب بھی ہوگی جس میں نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
Tags latest news latest urdu news