آسٹریلیا:ٹی20 ورلڈکپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے گیارہویں میچ میں آئرلینڈ نے دو بار کی ٹی20 ورلڈکپ چیمپئین ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہرکردیا۔ ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو جیت کیلیے 147رنز کا ہدف دیا تھا۔
گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیزنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔
برینڈن کنگ نے 48 گیندوں پر 6 چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 62 رنز اسکور کیے تاہم انکی اننگز راہیگاں گئی۔دیگر کھلاڑیوں میں کائل میئرز 1، جانسن چارلس 24، ایون لیوس 13، کپتان نکولس پوران 13، روومین پاول 6 جبکہ اوڈین اسمتھ 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلانی نے16رنز دے کرتین جبکہ سیمی سنگھ اور بیری میکارتھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنائے ، ویسٹ انڈیز بیٹر برینڈن کنگ 48 گیندوں پر 62 رنزبنا کر نمایاں رہے ۔
آئرلینڈ کے اوپنرز پال اسٹرلنگ اور کپتان اینڈی بالبرنی نے ٹیم کو 73 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم بالبرنی 37 رنز بناکر عقیل حسین کا شکار بنے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے واحد وکٹ عقیل حسین نے حاصل کی۔
آئرش کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد اوپنر پال اسٹرلنگ ایک اینڈ کو سنبھال کر رکھا اور48 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 66 رنز اسکور کیے جبکہ لورکان ٹکر نے انکا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ گیرتھ ڈیلانی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔